پٹنہ۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو زمین ملازمت کیس کے ضمن میں تازہ سمن جاری کیاہے۔سمن نوٹس پٹنہ کے 10سرکلرروڈ پر واقع رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر جسمانی طور پر ای ڈی کے حوالے کیاگیاتھااور دونوں آر جے ڈی لیڈروں کو 29اور30جنوری کو اس کے سامنے حاضر ہونے کوکہاگیاہے۔
گذشتہ 11نومبر 2023کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں امیت کتیال کو گرفتار کیا اور پوچھ تاچھ کے دوران کچھ تازہ انکشافات ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کتیال سے تحقیقات کے دوران کچھ جانکاری شیئر کرنے کی بنیاد پر آر جے ڈی لیڈران کو تازہ سمن جاری کئے گئے ہیں۔اس سے قبل ای ڈی نے لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو کو پچھلے سال 22اور 27ڈسمبر کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کئے تھے مگر وہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔سنٹرل ایجنسی نے زمین کے لئے ملازمت کے معاملے میں ایک چارج شیٹ دائر کی تھی جبکہ سی بی ائی نے تین چارج شیٹ داخل کئے ہیں۔
No Comments: