کپورتھلہ : سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو کی یوم پیدائش سےعین پہلےکپورتھلہ میں نہنگ سکھوں کے دوگروپوں میں کشیدگی نےجمعرات کو تشدد کی شکل اختیار کر لی ۔ آج صبح کپورتھلہ کے سلطان پور لودھی میں نہنگ سکھوں کے ساتھ جھڑپ میں پنجاب کا ایک ہوم گارڈز کانسٹیبل ہلاک اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت جسپال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو سلطان پور لودھی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔
واضح ہو کہ مرکزی گوردوارہ بیر صاحب کے بالمقابل واقع گردوارہ اکال بنگا کے کنٹرول کو لے کر دو نہنگ گروپ گزشتہ تین دنوں سے آپس میں لڑ رہے تھےتاہم جمعرات کی صبح صورتحال اس وقت سنگین ہو گئی جب پولیس نے من سنگھ کے زیر انتظام نہنگ گروپ سے گُردوارے کو خالی کرانے کی کوشش کی۔نہنگ گروپ کے ارکان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک ہوم گارڈ کانسٹیبل ہلاک اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جو اس وقت مقامی ہسپتال میں داخل ہیں۔اطلاعات کے مطابق، بھاری ہتھیاروں سے لیس نہنگوں نے گُردوارے کو اندر سے بند کر دیا ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کے ساتھ قبضہ ہٹانےکے لیے نہنگ گروپ سے بات چیت بھی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ گوردوارہ پٹیالہ کے بابا بدھا دل بلبیر سنگھ کے قبضے میں تھا لیکن 21 نومبر کو ان کے مخالف گروپ مان سنگھ نے گردوارہ کے دو ملازمین کو وحشیانہ طریقے سے مار پیٹ کر اس پر غیر قانونی طور سےقبضہ کر لیا۔پولیس نے پہلے ہی 21 نومبر کو قتل کی کوشش اور آئی پی سی کی دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور بدھ کو مان سنگھ گروپ کے 10 نہنگوں کو گرفتار کیا ہے۔
No Comments: