نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی کے شاستری نگر علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 4 افراد کی موت ہو گئی ہے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا، تمام 9 افراد کو باہر نکال کر ہسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہ ہمیں صبح تقریباً 5.20 بجے گیتا کالونی کے قریب شاستری نگر میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ہم نے فوراً دہلی فائر سروس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ایک ٹیم، چار فائر انجن، ایمبولینس اور پی سی آر وین کو موقع پر روانہ کیا گیا۔پولیس نے ظاہر بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی، اس میں چار منزلیں ہیں اور گراؤنڈ فلور پر گاڑیاں پارک ہوتی ہیں۔ آگ پارکنگ کی جگہ سے شروع ہوئی اور دھواں ساری عمارت میں پھیل گیا۔عہدیدار نے کہاکہ سڑک تنگ ہونے کے باوجود، فائر اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔ ہر منزل کی تلاشی لی گئی۔ تین مردوں، چار خواتین اور دو بچوں کو وہاں سے نکال کر ہیڈگیوار اسپتال بھیج دیا گیا۔
No Comments: