قومی خبریں

خواتین

چلتی ٹرین میں آر پی ایف جوان کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر سمیت4افرادہلاک

مہاراشٹر کے پال گھر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے واقعے میں پولیس قاتل کو پکڑنے میں کامیاب

ممبئی :ریلوے انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ مہاراشٹر کے پال گھر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک آر پی ایف جوان نے چلتی ٹرین میں ایک سب انسپکٹر سمیت ۴؍افراد پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ملزم آر پی ایف جوان نے اگلے اسٹیشن پر کود کر فرارہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس ضمن میں آر پی ایف کا کہنا ہے کہ ’’یہ واقعہ جے پور سے ممبئی آنے والی ایکسپریس ٹرین میں آج صبح پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ میں چار افراد کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ہمیں شمالی جی آر پی کے ڈی سی پی نےفراہم کی ہے۔

ملزم آر پی ایف کانسٹبل چیتن سنگھ نے صبح تقریباًپانچ بجے چلتی ٹرین میں اپنی سرکاری گن سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے ان کے اپنے ساتھی اے ایس آئی تکارام مینا اور دیگرتین مسافروں کی گولی لگنے کی وجہ سے جائے وقوع ہی پر موت واقع ہو گئی۔ واضح رہے کہ یہ ٹرین جے پور سے ممبئی آرہی تھی۔ مہلوکین میں شامل آر پی ایف آفیسر تکارام مینا راجستھان کے شہرسوائی مادھوپورکے رہنے والے ہیں جبکہ چیتن سنگھ کا تعلق اترپردیش کے ضلع ہاتھرس سے ہے۔ ریلوے کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آر پی ایف کے دو جوانوں نےملزم کو حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کرلی اوراس کا بیان لے لیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *