قومی خبریں

خواتین

ہند-پاک سرحد پر 3 کلو ہیروئن برآمد

ترنتارن میں بی ایس ایف نے پاکستانی منصوبوں کو پھر کیا ناکام،ڈرون کو مار گرایا

ترنتارن:پنجاب کے ترنتارن ضلع میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا اور اس میں لائی جا رہی تین کلوگرام نشیلی اشیاء ضبط کرلی۔ بی ایس ایف کے ایک افسرکے مطابق “اتوار کی شب تقریباً 9 بجے سرحد پر تعینات بی ایس ایف جوانوں نے ترنتارن ضلع کے کلاش گاؤں کے پاس پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہو رہے ایک ڈرون کی آواز سنی جس کے بعد پیر کی صبح علاقے میں پنجاب پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ تلاشی کے دوران فوجیوں نے کھیتوں سے پیلے ٹیپ میں لپٹے ایک پیکٹ میں ہیروئن کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا-
موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ 30 جولائی کو شب تقریباً 9 بجے سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ترنتارن ضلع کے کلش گاؤں کے پاس کے علاقہ میں پاکستان سے ہندوستانی علاقہ میں ایک مشتبہ اڑنے والی چیز کی انٹری کی آواز سنی۔ مقررہ ٹریننگ کے مطابق فوجیوں نے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔
اس کے علاوہ 31 جولائی کو پنجاب پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ تلاشی مہم بھی چلائی گئی۔ علاقہ کی تلاشی کے دوران فوجیوں نے گاؤں کھیمکرن، ضلع ترنتارن کے پاس کھیت سے ایک ڈرون کے ساتھ پیلے ٹیپ میں لپٹا ہیروئن کا ایک بڑا ذخیرہ جو تین کلو کا تھا، برآمد کیا۔ برآمد ڈرون ایک ہیلی کاپٹر ہے۔ بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کوششوں سے ایک اور پاکستانی ڈرون برآمد ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *