جبل پور:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں 12 ہزار 600 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ جناب مودی نے رانی دُرگا وَتی اِسمارک کا بھومی پوجن بھی کیا۔ وزیر اعظم نے رانی دُرگا وَتی کی یاد میں ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت نے سرکاری اعداد وشمار سے 11 کروڑ فرضی نام ہٹا دیئے ہیں، جن سے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا راستہ کھلا ہوا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی سرکار نے جن دھن، آدھار اور موبائل کے استعمال کے ذریعے ڈھائی لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ چوری ہونے سے بچائے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وقت محنت کرنے اور صحیح فیصلے کرنے کا ہے۔
اِس سے پہلے وزیر اعظم نے راجستھان کے جودھپور میں مختلف شعبوں میں پانچ ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ راجستھان ایک ایسی ریاست ہے جہاں ملک کی طاقت، خوشحالی اور ثقافت میں قدیم بھارت کی شان وشوکت کی جھلک ملتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی سرکار ہر شعبے میں تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ راجستھان میں ریل اور سڑک بنیادی ڈھانچے کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔
No Comments: