چھتیس گڑھ، : عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعرات کو چھتیس گڑھ کو دس ضمانتیں دیں۔ اگر چھتیس گڑھ میں آپ کی حکومت بنتی ہے تو وہاں کے لوگوں کو 24 گھنٹے اور 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی۔ اس کے علاوہ نومبر 2023 تک کے بقایا بل بھی معاف کر دیے جائیں گے۔ تمام سرکاری اسپتالوں کو شاندار بنا کر بچوں کو اچھی تعلیم دی جائے گی۔ ہر گاں اور محلہ میں محلہ کلینک کھولے جائیں گے اور سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور سب کا مفت علاج کیا جائے گا۔ “آپ” حکومت چھتیس گڑھ کو بدعنوانی سے پاک بنائے گی، نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کرے گی، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ماہ ایک ہزار روپےپیسے دیں گے اور بزرگوں کی مفت زیارت کرائیں گے۔ رائے پور میں منعقدہ ٹان ہال میٹنگ میں یہ گارنٹی دیتے ہوئے آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ کیجریوال کی ضمانت ہے۔ کیجریوال کی گارنٹی کا مطلب ہے کہ ہم مر جائیں گے، لیکن ہر گارنٹی پوری کریں گے۔ کسانوں اور قبائلی سماج کے لیےبہت بڑی گارنٹی ہے۔ میں دوبارہ آکر جلسہ کروں گا اور بتاں گا۔ میری اپیل ہے کہ آپ ایک بار سیاست چھوڑ دیں اور کام کے نام پر عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔
No Comments: