قومی خبریں

خواتین

القسام بریگیڈکے حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی

غزہ: القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے 2 یونٹس پر کامیاب حملہ کیا، جس میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہاکہ اسرائیلی فوج کے 2یونٹس تقریبا تباہ کردیے ہیں، جس میں کافی بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں کا اسلحہ اوربارودسے بھرے ٹرک تباہ کیے ہیں۔خیال رہے کہ 7اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، صہیونی فوج کے مظالم کا سلسلہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں بھی جاری ہے، عالمی ادارے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہونے کے بعدبھی اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں کررہاہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *