قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20ہزار سے تجاوز

صرف دودنوں میں 390افراد جاں بحق ہوئے

غزہ۔غزہ میں وزرات صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ پچھلے 48گھنٹوں میں غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 390فلسطینی جاں بحق ہوئے اور 734زخمی ہوئے ہیں۔زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے حوالے سے وزرات صحت کے مطابق غزہ ہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین 7اکٹوبر سے شروع ہونے والے تصادم میں ب تک کم ازکم 20057فلسطینی جاں بحق ہوئے اور 53,320زخمی ہوئے ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط ایک فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق دو دنوں کے قریب خلل کے بعد جمعرات کی رات کو پٹی میں جزوی طور پر مواصلات اور انٹرنٹ خدمات بحال ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اسرائیل نے گذشتہ دو دنوں سے غزہ پٹی کے بیشتر علاقوں پر فضائی‘ زمینی اور سمندری حملے کررہا ہے جبکہ رفح کے علاوہ غزہ کے بیشتر علاقوں میں اسرائیلی فوج اور مصلح فلسطینی جتھوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے فلسطین لبریشن موومنٹ کے سیکرٹری جنرل حسین شیخ نے ملاقات کی ہے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران پر تبادلہ خیال کر سکیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں پر بات کی اور سلامتی کونسل میں اماراتی قرارداد اور ادا کیے جانے والے کردار پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے امن اور اسرائیل فلسطینی ڈیل کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔ امارات ایسی خلیجی ریاست ہے جس کے اسرائیل کیساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *