قومی خبریں

خواتین

سعودی محکمہ امن عامہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل کو قید اور جرمانے کی سزا

سعودی وزارت داخلہ کے باخبر ذریعے کا کہنا ہے ’رشوت اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں ادارہ امن عامہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو قید اور جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ادارہ امن عامہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل کو رشوت و جعلسازی سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال پر شاہی حکم کے تحت معطل کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے ادارہ انسداد بدعنوانی کے حوالے کیا گیا تھا۔ ادارہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت کو بھیجا تھا۔ عدالت نے رشوت لینے اور جعل سازی کا کیس ثابت ہونے پر 10 برس قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کا حکم سنایا۔
اپنے عہدے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہوئے غبن کا الزام ثابت ہونے پر 10 برس قید کے علاوہ رشوت میں لی گئی ایک کروڑ 84 ہزار ریال سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم سنایا گیا۔
عدالت نے مزید مالی بدعنوانی ثابت ہونے پر 28 لاکھ 27 ہزار ریال جو کہ سرکاری خزانے سے غبن کی گئی تھی کو لوٹانے اور رشوت کی مد میں وصول کیے گئے قیمتی تحائف جس کی مالیت ایک لاکھ 75 ہزارریال تھی کے علاوہ دو زرعی اراضی جو کہ رشوت میں وصول کی تھی کو بھی سرکاری خزانے میں لوٹانے کا حکم صادر کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *