Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کویت میں خاتون کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی پٹائی

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیس مجاز حکام کو بھیج دیا گیا

کویت سٹی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کویت میں ایک خاتون راہگیر اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد خاتون کی طرف سے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ دوسری جانب کویتی وزارت داخلہ نے ایک مختصر بیان میں اس واقعہ کے بارے میں کہا ہےکہ پولیس اہلکار اورخاتون کے درمیان ہونے والے واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہے اور کیس مجاز حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کل منگل کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ کچھ پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ڈیوٹی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا واقعہ حقیقی ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ واقعہ کو پولیس اسٹیشن ریفر کر دیا گیا ہے، جہاں تمام ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزارت نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے مزید تفصیلات واضح نہیں کیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *