Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

طویل تحقیقات کے باعث غزہ میں زخمیوں کے علاج میں دشواری

اسرائیل پر صحت اور امدادی مشنوں میں خلل ڈالنے کا ڈبلیو ایچ او سربراہ کا الزام

جنیوا:ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحت اور امدادی مشنوں میں خلل ڈال رہا ہے جس سے صحت کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا اور امدادی ٹرکوں پر حملہ کیا گیا۔7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے جنگ مسلسل جاری ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری پرتشدد تصادم کے اختتام کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی طویل تحقیقات کے باعث غزہ میں ایک زخمی مریض کو بروقت علاج نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ‘ہمیں ہفتے کے روز غزہ میںڈبلیو ایچ او کے مشن کے بارے میں العہلی اسپتال سے جانکاری موصول ہوئی۔ طبی معائنہ کرنے والے عملے اور صحت کے کارکنوں کو طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا۔ ہم اس بارے میں بہت فکر مند ہیں۔ ایسے اقدامات سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *