رمضان کے پیش نظر دُبئی میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف مہم
سوشل میڈیا پر بھی نظر۔پکڑے جانے پر 6ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا
دبئی : دبئی پولیس نے وارننگ جاری کرتے ہوئے بھیک مانگنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مہم میں سوشل میڈیا کا بھی ذکر کیا گیا ہے جہاں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھیک مانگنے کے خلاف مہم پر عمل نہ کرنے والوں پر کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھیک مانگنے کی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور بیرون ملک سے لوگوں کو اس میں ملوث ہونے کے لیے لانے والوں کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ دبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ بھیک مانگنے کے رواج کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔ دبئی پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھکاری لوگوں کی ہمدردی، سخاوت اور خیراتی جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
No Comments: