قومی خبریں

خواتین

غزہ پرصیہونی حملے میں مزید 35 فلسطینی شہید

رفح میں اسرائیلی بمباری سے فرانس کا ایک اہلکار بھی ہلاک

غزہ: غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی افواج نے جبالیہ، خان یونس سمیت کئی علاقوں پر حملے کرکے مزید 35 فلسطینی شہید کردیے۔ اسرائیلی افواج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ کمال عدوان ہاسپٹل میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بلڈوزر چڑھا دیے۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے۔ فرانسیسی وزرات خارجہ نے اسرائیلی افواج کی جانب سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی بمباری سے فرانس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ہے جو کہ اپنے ساتھیوں اوران کے اہل خانہ کے ہمراہ ایک گھر میں پناہ لیے ہوئے تھا جسے چہارشنبہ کو اسرائیلی فضائیہ نے اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔یہ قتل ایسے وقت میں ہوا ہے جب فرانس کی اعلیٰ سفارتکار کیتھرین کولونا اسرائیل میں جنگ بندی اور دیرپا امن کی اپیل کر رہی ہیں۔ فرانس کی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور نے رفح میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے جس میں ایک فرانسیسی عہدیدار کی ہلاکت ہوگئی ہے جبکہ اس علاقہ کو پہلے محفوظ زون قرار دیا گیا تھا۔
امریکہ کے علاوہ برطانیہ بھی اسرائیل کی عملی مدد میں پیش پیش ہے برطانوی جنگی جہاز نے بھی گزشتہ رات بحیرہ احمر میں مشتبہ ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا۔ اقوام متحدہ کے ایک مشترکہ مشن نے کچھ ہفتے قبل تک غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہاسپٹل کا دورہ کرکے وہاں حالات کا جائزہ لیا۔
دورے کے بعد اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ہاسپٹل میں مریضوں کو رکھنے کیلئے جگہ نہیں تھی اور سخت زخمی مریضوں کا بھی زمین پر علاج کیا جا رہا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کے کچھ ڈاکٹر اور نرسیں اس ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ ماحول میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کو بحالی کی ضرورت ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *