Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اخلاق موب لنچنگ کیس میں یوگی سرکارکی فرقہ وارانہ سیاست انصاف کے منہ پر طمانچہ :برندا کرات

اس اہم سماعت کے دوران سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر کامریڈلیڈر ذاتی طور پر عدالت میں مو جود تھیں

نئی دہلی ،23دسمبر (میرا وطن )
گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ کورٹ کا اتر پردیش کی بی جے پی سرکار کی طرف سے دائر پٹیشن/درخواست کو خار ج کر دینا، جس کا مقصد اخلاق موب لنچنگ کیس کے ملزمین کو تحفظ فراہم کرنا ہے، انصاف کی جیت اور فرقہ وارانہ سیاست کی شکست ہے۔ سی پی آئی (ایم) دہلی اسٹیٹ کمیٹی اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے۔
اس اہم سماعت کے دوران سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر کامریڈ برندا کرات ذاتی طور پر عدالت میں مو جود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اقدار اور قانون کی حکمرانی پر مبنی یہ فیصلہ ہجومی تشدد جیسے گھناو ¿نے جرائم کے مجرموں کو تحفظ دینے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کے خلاف ایک طاقتور پیغام دیتا ہے۔
محترمہ برندا کرات نے کہا کہ اخلاق کا بہیمانہ قتل کوئی حادثاتی یا الگ تھلگ واقعہ نہیں تھا، بلکہ یہ بی جے پی کی نفرت اور فرقہ وارانہ جنو ن کی سیاست کا نتیجہ تھا، جسے حکمران جماعت کی کھلی اور ڈھکی چھپی سرپر ستی حاصل تھی۔ اتر پردیش کی سرکار نے عدالتی عمل کو کمزور کرنے کے لیے اس معاملے میں بار بار مدا خلت کی، لیکن اس عدالتی فیصلے نے ایسی تمام کوششوں کو فیصلہ کن طور پر ناکام بنا دیا۔
کامریڈ برندا کرات نے کہا کہ یہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور ہجومی تشدد اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف لڑنے والی تمام قوتوں کے لیے امید کا پیغام ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *