قومی خبریں

خواتین

ہریانہ میں90 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع

چنڈی گڑھ : ہریانہ میں90 اسمبلی ستوں کے لئے صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابی نتائج 8 اکتوبر 2024 کو آئیں گے۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پنکج اگروال نے بتایا، “2,03,54,350 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ ان میں سے 8,821 ووٹرز کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔ کل 1,031 امیدوار ہیں۔ 90 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں سے 101 خواتین ہیں جب کہ ووٹنگ کے لیے کل 20 ہزار 632 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔اس وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے، جہاں کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا، کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ اور جے جے پی کے دشینت چوٹالہ و دیگر 1027 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ انتخابات کے ذریعہ کیا جائے گا۔
حکمراں بی جے پی مسلسل تیسری بار ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ کانگریس ایک دہائی کے بعد حکومت میں واپسی کی امید کر رہی ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے لیکن قسمت آزمائی کرنے والی دیگر بڑی پارٹیوں میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اتحاد اور جنائک جنتا پارٹی کا اتحاد شامل ہیں۔وزیراعلیٰ کے لیے سب سے زیادہ کانگریس کےبھوپیندر سنگھ ہڈا اور کماری سیلجا زیر بحث ہیں اور بی جے پی کی جانب سے نائب سنگھ سینی اور انل وج کی چرچا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *