Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سیوروںکی صفائی کا کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا

انتظامیہ مانسون سیزن سے قبل بھرپور تیاریاں کر رہی ہے:میئر

نئی دہلی ،28فروری (میرا وطن)
دہلی کے میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن نے راجدھانی میں نالوں کی صفائی شروع کر دی ہے اور تمام نالوں کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی مانسون سیزن سے قبل وسیع پیمانے پر تیاریاں کر رہی ہے تاکہ مانسون کے موسم میں پانی جمع ہونے سے بچایا جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میئر نے بتایا کہ ایم سی ڈی کے دائرہ اختیار میں 4 فٹ سے کم گہرے 12,892 نالے ہیں جن کی کل لمبائی 6,069.88 کلومیٹر ہے۔ جنوری 2026 سے اب تک ان نالوں سے 8,047 میٹرک ٹن گاد نکالا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان نالوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جاتی ہے، اور کارپوریشن کی طرف سے ڈیسلٹنگ کا کام جاری ہے۔
میئر نے کہا کہ اسی طرح 4 فٹ سے زیادہ گہرائی والے کل 800 نالے کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں جن کی کل لمبائی 530.82 کلومیٹر ہے۔ جنوری 2026 سے اب تک ان بڑے نالو ں سے 16,966 میٹرک ٹن گاد نکالا جا چکا ہے۔ میئر نے کہا کہ یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے تاکہ برسات کے موسم میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جا سکے۔
میئر نے کہا کہ پانی کے جمع ہونے کے خطرے سے دوچار علاقوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا ئیں گے اور ایسے علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے ضرورت کے مطابق پمپس فراہم کیے جائیں گے۔۔میئر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کو برقرار رکھنے میں کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں اور کچرا نالوں میں نہ پھینکیں، تاکہ نکاسی آب کا نظام موثر رہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *