نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے 108 ویں ایپی سوڈ اتوار کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طاقت ہے کہ اس سال ہمارے ملک نے کئی خاص کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 2024 میں بھی اسی جذبے اور رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھی کئی لوگ مجھے چندریان 3 کی کامیابی کے حوالے سے پیغامات بھیج رہے ہیںاور مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ بھی ہمارے سائنسدانوں اور خاص کر خواتین سائنسدانوں پر فخر محسوس کرتے ہوں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ‘صحت مند رہیں، فٹ رہیں’۔ سال 2024 کا آغاز کرنے کے لئے آپ کے پاس اپنی فٹنس سے بڑا ریزولوشن کیا ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے کاشی میں ایک تجربہ ہوا تھا، جس کے بارے میں میں ‘من کی بات’ کے سننے والوں کو بتانا چاہتا ہوں۔ میں آج کی نوجوان نسل سے درخواست کروں گا کہ وہ ریئل ٹائم ٹرانسلیشن سے وابستہ اے آئی ٹولز کو مزید ایکسپلور کریں اور انہیں 100 فیصد فل پروف بنائیں۔
No Comments: