
نئی دہلی، 28فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کوگزشتہ روز را ¶ز ایونیو کورٹ نے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں بری کر دیا۔ عدالت نے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آپ پنجاب کے انچارج منیش سسودیا سمیت تمام ملزما ن کو بھی باعزت بری کر دیا ہے۔ بلیماران کے ایم ایل اے اور سابق وزیر عمران حسین نے آ پ سربراہ اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیںمبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نوجوا ن لیڈر فرقان حسین بھی موجود تھے ۔ عمران حسین نے کہا کہ کجریوال سرکار کو دہلی کے عوام یاد کر رہی ہے کیو نکہ بی جے پی جھوٹ بول کر اور بدعنوانی کے سہارے اقتدار میں آئی ہے اور اس کی سرکار نے پچھلے ایک سال میں جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔
سابق وزیر اور بلیماران کے ایم ایل اے عمران حسین نے کہا کہ اس معاملے میں جمعہ کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی کی جانچ پر سخت ریمارکس دیے اور تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ جانچ کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پارٹی کارکنان جذباتی ہو گئے اورانہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے ریمارکس سے یہ واضح ہوگیا ہے ، یہ پورا مقدمہ فرضی تھا۔ آخرکار ادھرم اور ناانصافی ہار تے ہیں اور سچ کی ہی جیت ہوتی ہے۔
No Comments: