
نئی دہلی، 27 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو شمال مغربی دہلی لوک سبھا حلقہ کے لوگوں سے ’پرواس پروگرام‘ کے حصہ کے طور پر رابطہ کیا۔ انہوں نے سرکارکے پچھلے سال کے کام کا سالانہ رپورٹ کارڈ شیئر کیا۔ انہو ں نے کہا کہ دہلی اب صرف اشتہارات تک محدود نہیں ہے، بلکہ زمین پر حقیقی ترقی ہو رہی ہے۔ پچھلے ایک سال میں، بی جے پی سرکار نے یہاں ترقی کی ایک ٹھوس شروعات کی ہے، جس کا مقصد ’انتودیا سے گرامودیا تک‘ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب بھی وہ علاقے کے دیہی علاقوں جیسے منڈکا، بوانہ، نریلا، کراڑی، اور سلطان پور ماجرا کا دورہ کرتی ہیں، تو انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے ہی خاندان میں سے ہیں۔ اپنے ایک سالہ دور کو ’مصیبت سے تبدیلی تک‘ کے سفر کے طور پر بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دورا ن ، سڑکوں، پانی اور سیوریج جیسے بنیادی ڈھانچے کو جنگی بنیادوں پر بڑھایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اگرچہ اپوزیشن شمال مغربی دہلی کے 10 اسمبلی حلقوں میں سے کچھ کی قیادت کر رہی ہے، لیکن بی جے پی سرکار کے لیے ’لوگ پارٹی سے بڑے‘اور ’قوم پہلے‘ کے نظریات سب سے اہم ہیں۔ انہوں نے ہماری سرکاردیہی دہلی کو مرکزی دھارے کی دہلی کے برابر مواقع فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے علاقے کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کے ایک ووٹ کی طاقت سے ممکن ہوا ہے۔ پچھلے ایک سال میں سرکار نے ترقی یافتہ دہلی کی سمت متعین کی ہے اور اگلے چار سالو ں میں یہاں کے حالات پوری طرح بدل جائیں گے۔ اس موقع پر شمال مغربی دہلی کے ایم پی یوگیندر چندولیا، کابینی وزیر رویندر اندراج سنگھ، منگول پوری کے ایم ایل اے راج کمار چوہان، رٹھالہ کے ایم ایل اے کلونت رانا، نریلا ایم ایل اے راج کرن کھتری، بادلی کے ایم ایل اے اہیر دیپک چودھری، منڈکا ایم ایل اے گجیندر درال، بی جے پی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ مقامی لوگ اور مقامی کارکنا ن موجود تھے۔
No Comments: