
نئی دہلی،27دسمبر(میرا وطن )
غوثیہ فلاح ملت فاو ¿نڈیشن کے زیر اہتمام غوثیہ مسجد جسولہ میں27 ویں سالانہ سلطان الہند کانفر نس کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا محمد ظفر الدین برکاتی مصباحی، مولانا فیضان احمد نعیمی،حافظ و قاری محمد حسیب رضا خان ،مولانا اقلیم رضاخان مصباحی مولانا غفران خان، مولانا منظر امن مصباحی، ڈاکٹر جاوید، گاندھی ،عزیزم محمد ارقم اور محمد عمران رضا نے بطور خاص شرکت کی۔حافظ و قاری محمد حسیب رضا خان کی تلاوت قرآن پاک اور قائد اجلاس مولانا زین اللہ نظامی کی افتتاحی تقریر سے پروگرام کا آغاز ہوا۔
اس موقعے پر مولانا ظفر الدین برکاتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک خدا کی عباد ت کرنے والے بر صغیر کے سبھی انسانوں اور سلطان الہند کے دیش بھارت کے سبھی شہریوں کی ذمے داری ہے کہ وہ سلطان الہند خواجہ غریب نواز حضرت معین الدین چشتی اجمیری کے مشن کو زندہ اور باقی رکھیں جیسے کہ خواجہ صاحب کے بعد ہمارے اسلاف نے غیرت و زندہ دلی کے ساتھ باقی رکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک غریب نواز جیسے مردِ خدا تھے جنھوں نے خدا کے بھروسے اپنے وقت کے خود مختار خود سر حکمران کو راہِ حق دکھائی، کفر و شرک اور بت پرستی کا زور توڑ ا، ایک ہم ہیں کہ حالات کے سامنے مجبور ہو چکے ہیں اور حق کی آواز اٹھانے سے گھبراتے ہیں۔یہ ہمارے ایمان کی کمزوری ہے۔
مولانا فیضان احمد نعیمی امام و خطیب قادری نے کہا کہ حضرت سلطان الہند کا خاندان، قرآن پاک کے حافظوں اور محافظوں کا خاندان رہا ہے، اس لئے قرآن پاک اور تعلیمات قرآن کی حفاظت کی دوہری ذمے داری بھی وابستگان غریب نواز کا روحانی اخلاقی فریضہ ہے۔مولانا فیضان احمد نعیمی نے غوثیہ فلا ح ملت فاﺅ نڈیشن کے اراکین کو حضرت غریب نواز کی حیات و خدمات پر کانفرنس منعقد کرنے پردلی مبارک باد پیش کیا۔عزیزم محمد ارقم اور محمد عمران رضا نے نعت و مناقب پیش کیے۔
No Comments: