قومی خبریں

خواتین

امریکی کانگریس میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج

کانگریس رکن رشیدہ طلیب نے ایوان میں کہا کہ امریکہ میں ہونے والے اسلامو فوبیا پر مبنی واقعات بھی تشویش ناک

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں رکن رشیدہ طلیب نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نوجوانوں کو چاہے اسرائیل میں قتل کیا جائے یا کوئی نسل پرست امریکہ میں کسی فلسطینی کو مار دے، دونوں یکساں جرم اور قابل مذمت ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کا روایتی رومال پہن رکھا تھا۔رشیدہ طلیب خود بھی فلسطینی نژاد ہیں، انھوں نے اپنی تقریر میں امریکہ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں قتل کیے جانے والے 6 سالہ فلسطینی بچے اور فائرنگ کے واقعے میں تین فلسطینی طالب علموں کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا۔
امریکی رکن پارلیمنٹ رشیدہ طلیب نے ایوان میں کہا کہ امریکہ میں ہونے والے اسلامو فوبیا پر مبنی واقعات تشویش ناک ہیں قتل اور زخمی کیے جانے والے کا صرف اتنا قصور تھا کہ وہ عربی زبان بولتے تھے اور فلسطینی تھے۔مسلم رکن اسمبلی نے کہا کہ امریکی عہدیدار فلسطینیوں کیخلاف غیر انسانی بیانات دیکر تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ اسلاموفونیا اور نفرت کی آگ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔رشیدہ طلیب نے مطالبہ کیا کہ امریکا کو اپنا دہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ فلسطینیوں پر ظلم اسرائیل میں ہو یا امریکہ میں، قابل مذمت ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *