Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری ،اجلاس 5سے 8جنوری تک :اسپیکر بھارت منڈپم میں 17 سے 25 جنوری تک نو روزہ رام کتھا منعقد ہوگی:آچاریہ

نئی دہلی، 26 دسمبر(میرا وطن )
دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے جمعہ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’سرمائی اجلاس 5 جنوری کو شروع ہوکر 8جنوری تک چلے گا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس کی کارروائی کے منظم اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں جاری ہیں۔اجلاس کا آغاز دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کے خطاب سے ہوگا۔ اس سلسلے میں آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اسپیکر نے بتایا کہ اسمبلی سکریٹریٹ کی مختلف شاخوں کے درمیان رابطہ قائم کیا گیا ہے اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے ضروری لاجسٹک انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس چار روزہ اجلاس کے دوران ایوان میں اہم قانون سازی اور طریقہ کار کا کام مکمل ہو جائے گا، اور کئی اہم کاغذات پیش کیے جانے کی تجویز ہے۔
پریس کانفرنس میں موجود آچاریہ لوکیش جی نے بتایا کہ جنوری 2026 میں منعقد ہونے والے ایک اہم ثقافتی اور روحانی پروگرام کے بارے میں معلوما ت شیئر کیں۔ آچاریہ لوکیش جی، مشہور جین سنت اور اہنسا وشوا بھارتی کے بانی نے بتایا کہ17جنوری سے 25جنوری 2026تک بھارت منڈپم میں9روزہ رام کتھا منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب ‘وشو شانتی مشن’ کے زیراہتمام منعقد کی جا رہی ہے، اور بین الاقوامی شہرت یافتہ رام کتھا کے راوی، پوجیہ مراری باپو کتھا واچن کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *