
نئی دہلی ،29دسمبر (میرا وطن )
مسجد فیض الٰہی پر دہلی میونسپل کارپوریشن کی ممکنہ کی جانے والی کاروائی کو روکنے کی غرض سے علاقائی افرا د کے ایک وفد نے دہلی کے وزیر داخلہ و تعلیم آشیش سود سے ملاقات کی۔وفد میں شامل قاری ہارون ، حافظ اسلام الدین، سماجی کارکن نواب الدین ، مسجد کے مقتدی نورا لدین ، سید ایاز وغیرہ وزیر آشیش سود کو مسجد مذکورہ پر کارپوریشن کے محکمہ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کی فائنڈنگ رپورٹ کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ عدالت کے حکم کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ سے مسجدفیض الٰہی کو سیل کئے جانے اور مسماری کے خدشات بتائے جا رہے ہیں ۔ وفد کی بات کو غور سے سنتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ وزیر آشیش سود نے یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ وہ متعلقہ افسران سے بات کرکے مسجد پر کی جانے والی ممکنہ کاروائی کو ختم کرائیں گے ۔انہوں کہا کہ مسجد ہر حالت میں محفوظ رہے گی اور ایم سی ڈی کے متعلق افسر سے بات کریں گے ۔
ادھر سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی عدالتی ڈائریکشن کے اعتبار سے اپنی آگے کی کاروائی میں مصروف ہے اور وہ کبھی بھی مسجد پرکاروائی کر سکتی ہے ۔ انہوںنے افسوس ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ22 دسمبر کو ایم سی ڈی کے لینڈ اینڈ ایسٹیٹ محکمہ کی جاری فائنڈنگ رپورٹ کے باوجود ابھی تک دہلی وقف بورڈ یا مسجد فیض الٰہی کی منتظمہ کمیٹی نے رپور ٹ کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کیا ہے۔
No Comments: