
نئی دہلی ،28فروری (میرا وطن )
دہلی میونسپل کارپوریشن نے پوٹھ خورد گاو ¿ں میں ’سیون سن موٹل‘ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ایم سی ڈی کے اسیسمنٹ اینڈ کلیکشن ڈپارٹمنٹ (ہیڈ کوارٹر) نے تقریباً 2.90 کروڑ کے پراپرٹی ٹیکس کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نریلا زون میں واقع جائیداد کو ضبط کر لیا۔ضبطی کی کارروائی ڈی ایم سی ایکٹ کے سیکشن 156 اے کے تحت عمل میں لانے کے لیے پولیس فورس کی مدد سے کی گئی۔
مذکورہ پراپرٹی ٹیکس کے واجبات کا تعین گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا اور ٹیکس دہندہ ڈی ایم سی ایکٹ 1957 کی دفعہ 154(1)، 156، اور 446 (جیسا کہ ترمیم شدہ) کے تحت متعدد ریکوری نوٹس جا ری کرکے کافی مواقع فراہم کرنے کے باوجود ادائیگی کرنے میں ناکام رہا۔ دہلی میونسپل کارپوریشن پراپرٹی ٹیکس کے قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور تمام ٹیکس دہندگان پر زور دیتی ہے کہ وہ اپنے واجبات بروقت اور درست طریقے سے ادا کریں۔
No Comments: