
نئی دہلی، 29دسمبر(میرا وطن)
بی جے پی کے زیر اقتدار اتراکھنڈ کے دہرادون میں نسل پرستی کے باعث ہونے والے جان لیوا حملے میں شدید طور پر زخمی تریپورہ کے طالب علم کی افسوسناک موت پر عام آدمی پارٹی نے گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے اس واقعے کو نہایت چونکا دینے والا اور دل خراش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایم بی اے طالب علم کو دہرادون میں محض اس کی شناخت کی بنیاد پر چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ ایم بی اے طالب علم کا قتل صرف ایک جرم نہیں بلکہ پورے نظام پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔ ایسے گھنا ¶نے جرائم کے خلاف ملک کو ایک م ¶ثر قومی قانون کی اشد ضرورت ہے۔
پیر کے روز ایکس ( ٹوئٹر)پر دہرادون میں نسل پرستی کے باعث تریپورہ کے طالب علم کے قتل کی خبر شیئر کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ یہ خبر انتہائی چونکا دینے والی اور دل خراش ہے۔ تریپورہ کے ایک نوجوان ایم بی اے طالب علم کو دہرادون میں محض اس کی شناخت کی بنیاد پر چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ محض ایک مجرمانہ واقعہ نہیں بلکہ پورے نظام پر ایک بدنما داغ ہے۔ اروند کجریوال نے مطالبہ کیا کہ ملک میں نسل پرستی اور نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کے لیے ایک مضبوط قومی قانون بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انصاف فوری اور مثال قائم کرنے والا ہونا چاہیے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار اتراکھنڈ کے دہرادون میں تریپورہ کے طالب علم انجل چکما کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس طالب علم کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس نے نسل پرستانہ تبصرے کی مخالفت کی اور حملہ آوروں کو ایسی نازیبا اور نسل پرستانہ باتیں کرنے سے منع کیا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے انجل چکما کو سرِعام سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کر دیا۔ کئی دنوں تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آخرکار اس کی موت ہو گئی
No Comments: