Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کجریوال اور سسودیا کی بری کئے جانے سیاسی انتقامی کارروائیوں سیاست بے نقاب

تفتیشی اداروں کی مکمل خودمختاری اور احتساب کو یقینی بنایا جا ئے،سی پی آئی نے کیا مطالبہ

نئی دہلی ،27فروری (میرا وطن)
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی دہلی اسٹیٹ کمیٹی نے نام نہاد ’شراب گھوٹالہ‘ کیس میں ار و ند کجریوال، منیش سسودیا، اور دیگر ملزمان کو بری کرنے کے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔یہ عدالتی فیصلہ ایک بار پھر واضح کرتا ہے کہ برسوں کے الزامات، طویل قید کی سزاو ¿ں اور ایک منصوبہ بند مہم کے باوجود کوئی سازش یا مجرمانہ ارادہ ثابت نہیں ہو سکا۔ اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پورا کیس سیاسی انتقام کی بنیاد پر چلایا گیا، جس کا مقصد اپوزیشن کی آوازوں کو دبانا تھا۔
سی پی آئی (ایم) کا خیال ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال اور انہیں سیاسی دشمنی کے ہتھیاروں میں تبدیل کرنا ہندوستانی جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ حالیہ برسوں میں جس طرح سے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اس نے ان اداروں کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ اس غلط استعمال کو بے نقاب کرتا ہے۔
جمہوری نظام میں اختلاف رائے کو جرم قرار دینا، طویل حراست کو سزا کے طور پر استعمال کرنا اور میڈیا ٹرائلز کے ذریعے کردار کشی کرنا آئین کی بنیادی روح کے خلاف ہے۔ اس رجحان کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔سی پی آئی (ایم) کا مطالبہ ہے کہ تفتیشی اداروں کی مکمل خودمختاری اور احتساب کو یقینی بنایا جا ئے۔سیاسی انتقام کی بنیاد پر مقدمات کا غیر جانبداری سے جائزہ لیا جانا چاہیے۔جمہوری حقوق، شہری آزادیوں اور آئینی اداروں کا تحفظ ضروری ہے۔سی پی آئی (ایم) دہلی اسٹیٹ کمیٹی جمہوریت، آئینی اقدار اور لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کو تیز کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *