Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شراب گھوٹالہ معاملے میں کجریوال بری

منیش سسوودیا سمیت تمام ملزمان کو راﺅز ایونیو کورٹ نے کیا بری

سی بی آئی پر عدالت کا تلخ تبصرہ ،تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ جانچ کا حکم

نئی دہلی، 27فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو را ¶ز ایونیو کورٹ نے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں بری کر دیا۔ عدالت نے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آپ پنجاب کے انچارج منیش سسودیا سمیت تمام ملزما ن کو بھی باعزت بری کر دیا ہے۔ جمعہ کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی کی جانچ پر سخت ریمارکس دیے اور تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ جانچ کے احکامات جاری کیے۔ اس فیصلے کے بعد اروند کجریوال جذباتی ہو گئے اور آبدیدہ ہو کر کہا کہ کجریوال بدعنوان نہیں ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں صرف ایمانداری کمائی ہے۔ یہ پورا مقدمہ فرضی تھا۔ آخرکار ادھرم اور ناانصافی ہار تے ہیں اور سچ کی ہی جیت ہوتی ہے۔ ستیہ میو جیتے۔
را ¶ز ایونیو کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے بی جے پی جس طرح بار بار ہم پر شراب گھوٹالے کا الزام لگا رہی تھی، آج عدالت نے وہ تمام الزامات خارج کر دیے اور سبھی ملزمان کو بری کر دیا۔ ہم ہمیشہ کہتے تھے کہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔ ہمیں ہندوستانی نظامِ انصاف پر پورا بھروسہ ہے۔ میں معزز جج صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ انصاف کیا۔ سچ کی جیت ہوئی۔ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے مل کر آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی سیاسی سازش رچی۔ عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کے لیے پارٹی کے پانچ بڑے لیڈ روں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ یہاں تک کہ ایک برسرِ اقتدار وزیر اعلیٰ کو، جو آج تک ہندوستان کی تار یخ میں نہیں ہوا، ان کے گھر سے گھسیٹ کر جیل میں ڈالا گیا اور چھ ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق نا ئب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو تقریباً دو سال تک جیل میں رکھا گیا۔ یہ مکمل طور پر فرضی کیس تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر کیچڑ اچھالا گیا۔ چوبیس گھنٹے ٹی وی چینلوں پر بحثیں چلتی رہیں کہ کجریوال بدعنوان ہے، لیکن کجریوال بدعنوان نہیں ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں صرف ایما نداری کمائی ہے۔ جھوٹا مقد مہ قائم کیا گیا اور آج یہ ثابت ہو گیا۔
عدالت نے واضح کیا کہ کجریوال کٹر ایماندار ہے، منیش سسودیا کٹر ایماندار ہے اور عام آدمی پارٹی کٹر ایماندار ہے۔اروند کجریوال نے وزیر اعظم سے کہا کہ اقتدار کے لیے ملک اور آئین کے ساتھ اس طر ح کھلواڑ نہ کیجیے۔ اگر اقتدار چاہیے تو اچھے کام کیجیے۔ آج ملک کے سامنے مہنگائی، بے روزگاری، ٹوٹی سڑکیں اور آلودگی جیسے سنگین مسائل موجود ہیں۔ ان مسائل کا حل نکال کر اقتدار میں آئیے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کجریوال اور عام آدمی پارٹی کے خلاف جھوٹے مقدمات کیوں قائم کیے جاتے ہیں؟ اچھے کام کے ذریعے اقتدار حاصل کیجیے۔ اس طرح کے بے بنیاد مقدمات اور اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈالنا کسی وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا۔ ملک تبھی آگے بڑھے گا جب عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ستیہ میو جیتے۔ آج ایک بار پھر بابا صاحب بھیم را ¶ امبیڈکر کی دور اندیشی اور ان کے بنائے ہوئے آئین پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ مودی جی کی پوری پارٹی اور تمام ایجنسیوں کی ہمیں بے ایمان ثابت کرنے کی کوششوں کے باوجود آج ثابت ہو گیا کہ اروند کجریوال اور منیش سسودیا کٹر ایماندار ہیں۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی ایکس پر کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ آپ سپریمو ارو ند کجر یوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو دہلی کی معزز عدالت نے شراب گھوٹالہ معاملے میں بری کر دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے نے سچائی کو سب کے سامنے لا دیا ہے۔ وقت کے ساتھ دیگر تمام معاملات کی حقیقت بھی سامنے آ جائے گی۔ انقلاب زندہ باد۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *