Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نتیش کمار کے عمل پر جمعیت علماءہند کا شدید ردعمل

مولانی مدنی نے وزیر اعلیٰ سے معافی کامطالبہ کیا

نئی دہلی، 22 دسمبر (میرا وطن )
جمعیت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک باحجا ب مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے اور بعد ازاں فرقہ پرست عناصر کی جانب سے اس عمل کی تائید بلکہ اشتعا ل انگیز و نفرت آمیز بیانات دینے پر گہری تشویش اور سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ حجاب محض لباس کا مسئلہ نہیں بلکہ شخصی اور مذہبی آزادی جیسے بنیادی آئینی حقوق سے براہِ راست وابستہ ہے، جن کی مکمل ضمانت آئین ہند فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی آئینی منصب پر فائز شخص کی جانب سے ایسے نہایت حساس معاملے میں اس نوعیت کا طرزعمل نہ صرف مذکورہ خاتون کی تذلیل ہے بلکہ اس سے پورے ملک کے جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
مولانا مدنی نے یہ مطالبہ کیا کہ نتیش کمار اس واقعے کے دور رس سماجی اثرات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے فوری طور پر معذرت کا اظہار کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ ا?ئندہ اس نوعیت کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *