Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چاندنی چوک کی ایک دکان میں پٹاخے سے لگی آگ

عمران حسین نے جائے وقوع پر صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی،27دسمبر (میرا وطن )
پرانی دہلی کے چاندنی چوک مارکیٹ میں ایک پٹاخے کی دکان میں آگے لگنے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی ۔مقامی لوگوں نے فوری آگ لگنے کی اطلاع پولیس اور فائر برگیڈ محکمہ کو دی ۔جس کے بعد پولیس
موقع پر پہنچ گئی اور فائر برگیڈ محکمہ نے فائر گاڑیوں کو جائے وقوع پر روانہ کیا۔آگ لگنے سے دکان کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔پولیس اور فائر محکمہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگا رہی ہیں ۔
چاندنی چوک مارکیٹ کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیر دہلی اور بلیماران کے ایم ایل اے عمران حسین جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے پولیس کے سینئر افسروں کے ساتھ فائر محکمہ کے افسروںسے جانکاری لی ۔اس تعلق سے عمران حسین نے ایکس پر لکھا ہے کہ گزشتہ دیر رات چاندنی چوک مارکیٹ کی ایک دکان میں پٹاخے کی وجہ سے آگ لگنے کی خبر ملی تو موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ،اللہ کا شکر ہے کہ اس آگ میں کسی کوجانی نقصان نہیں پہنچا ۔انہوں نے موقع پر پہنچ کر مستعدی سے کام کرنے والے دہلی پولیس اور فائر برگیڈ کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *