
نئی دہلی (26 دسمبر(میرا وطن)
راجدھانی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے اور اخراج کے معیارات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کو لے کر ٹرا نسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے پوری دہلی میں نفاذ کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ صرف ایک دن میں 28 مال بردار بسوں بشمول بین ریاستی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا، جبکہ یکم دسمبر سے آلودگی کے ضوابط کی خلاف ورزی پر تقریباً 100 بسوں کو ضبط کرکے ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں، نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے دہلی بھر میں بڑے پیمانے پر اور سخت چیکنگ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران 4,927 گاڑیوں کی سختی سے جانچ پڑتال کی گئی، جس میں دہلی ٹریفک پولیس نے پبلک ایکٹ (پی یو سی سی) کے تحت 2,390 چالان جاری کیے، ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے پبلک ایکٹ (پی یو سی سی) کے تحت 285 چالان اوراے این پی آر کیمروں کے ذریعے 1,114 چالان جاری کیے گئے۔
گریپ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 11 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور جرمانے عائد کیے، جبکہ دہلی ٹریفک پولیس نے گریپ سے متعلق 170 چالان جاری کیے۔ معائنے کے بعد مجموعی طور پر 238 گاڑیوں کو قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات کے ساتھ واپس کیا گیا۔ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر دہلی بھر میں پی یو سی مرا کز کا دورہ کریں۔
No Comments: