Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار نے بیوہ اور معذور پنشنرز کو آیوشمان یوجنا میں کیاشامل :وزیر اعلیٰ

اب یہ خاندان بھی پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا سے مستفید ہو سکیں گے

نئی دہلی، 24 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی سرکار نے راجدھانی میں صحت کی حفاظت کے میدان میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ بیوہ خواتین اور سرکاری پنشن حاصل کرنے والے معذور افراد کو اب پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ اب ان کے خاندان بھی پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا سے مستفید ہو سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں ضرورت مند خاندانوں کی زندگیو ں پر براہ راست اثر پڑے گا۔
یہ فیصلہ منگل کو دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ فیصلے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بیوہ پنشن سے تقریباً 396,615 خواتین اور تقریباً 131,515 معذ و ری پنشن سے مستفید ہونے والوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کا واضح عزم ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دہلی کا کوئی غریب، کمزور یا ضرورت مند شہری علاج سے محروم نہ رہے ۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ملک کی سب سے بڑی صحت تحفظ اسکیم ہے، اور دہلی سرکار نے اسے مزید موثر اور جامع بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔
دہلی سرکار کایہ فیصلہ تقریباً 5.5 لاکھ اضافی خاندانوں کو صحت کے تحفظ کی مضبوط چھتری کے نیچے لے آئے گا۔ یہ خاندان انتودیا انا یوجنا (اے اے وائی) اور ترجیحی اسکیم (پی آر ایس) خاندانوں کے علاوہ ہوں گے، 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری، آشا کارکنان، آنگن واڑی کارکنان، اور ہیلپر جو پہلے ہی اس اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس سے دہلی میں صحت کے تحفظ کا دائرہ بے مثال سطح تک بڑھ جائے گا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *