Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اجے ماکن کی موجودگی میں دہلی کانگریس کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایل جی سے ملاقات

یوتھ کانگریس کارکنوں کے خلاف گرفتاری اور مجرمانہ کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی

بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ کے دوران یوتھ کانگریس کارکنان نے کیاتھا احتجاج

نئی دہلی، 24 فروری(میرا وطن)
کانگریس کے خزانچی اور ایم پی اجے ماکن، سابق ریاستی صدر چودھری انل کمار، سابق سی ایل پی لیڈر ہارون یوسف، سابق وزیر منگت رام سنگھل، ڈاکٹر نریندر ناتھ، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئر مین انل بھاردواج،پردیش کانگریس کے صدر دیویندریادو سمیت سینئر لیڈروں کے اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو بھارت منڈپم میں اے آئی کانفرنس کے خلاف احتجاج کرنے والے یوتھ کانگریس کارکنوں کی دہلی پولیس کے ذریعہ غیر آئینی گرفتاری اور ان کے خلاف سنگین مجرمانہ الزامات کے مدعے کو لے کر ایل جی وی کے سکسینہ سے لوک نواس میں ملاقات کر انہیں میمورنڈم پیش کیا ،اور حراست میں لیے گئے نوجوانو ں کے لیے قانون کے اندر تحمل اور مساوات کا مطالبہ کیا گیا۔
کانگریس کے وفد نے کہا کہ یہ یوتھ کانگریس کارکنوں کا علامتی سیاسی احتجاج تھا۔ انہوں نے پولیس کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف شروع کی گئی مجرمانہ کارروائیوں پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا۔ گرفتار نوجو انوں کو کسی بھی عوامی تشدد، املاک کو نقصان پہنچانے، یا عوامی تحفظ کو لاحق خطرات کے لیے جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔اجے ماکن نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی کو ختم کرنا چا ہتی ہے، جب کہ اپوزیشن کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا پورا حق ہے۔ بی جے پی سرکارکے ذریعہ یوتھ کانگریس کارکنوں کی گرفتاری مکمل طور پر غیر آئینی اور جمہوریت کا قتل ہے۔
اجے ماکن نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک دشمن فیصلوں کے خلاف بولنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کو بین الاقوامی مسائل پر حکومت کے خلاف پرامن طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔دیویندر یادو نے کہا کہ ایل جی نے اعلیٰ سطحی کانگریس کے وفد کو تحمل سے سنا اور اس معاملے کو ’علامتی اور سیاسی‘ سمجھتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *