Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی اسپیکر نے رشاٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ سے کی ملاقات

وجیندر گپتا نے اسمبلی میںکئے اصلاحات کے بارے میںانہیں آگاہ کیا

نئی دہلی، 24 دسمبر(میرا وطن)
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے معروف جین روحانی رہنما آریکا شریمتی پورنمتی ماتا جی کے ساتھ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں بشکریہ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آچاریہ شری ودیا ساگر جی مہاراج سے آریکا شریمتی پورنمتی ماتا جی نے عوامی زندگی کی اخلاقی اقدار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ذمہ دارانہ عوامی خدمت کے لیے ضروری سمجھ کر خود ضبطی، ہمدردی اور اخلاقی وضاحت پر زور دیا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے صدر کو دہلی اسمبلی کی طرف سے شفافیت، کارکردگی اور جوابدہ حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی کلیدی ادارہ جاتی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔وجیندر گپتا نے نیشنل ای ودھان ایپلیکیشن (نیوا) کے نفاذ کے بارے میں بتایا، جس کے ذریعے دہلی قانون ساز اسمبلی مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس ہاو ¿س کے طور پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے اسمبلی کو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی گرین اسمبلی کے طور پر تیار کرنے کی کوششوں او ر دہلی قانون ساز اسمبلی کی جمہوری وراثت کو محفوظ رکھنے کی جاری کوششوں کا بھی تذکرہ کیا اور اسے ہیر یٹیج سائٹ کے طور پر ترقی دے کر اور تاریخی کمپلیکس کو عوام کے لیے کھول دیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مر مو نے دہلی سرکار اور دہلی اسمبلی کے ذریعہ کئے گئے ادارہ جاتی اصلاحات اور کام کی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *