
نئی دہلی، 23 دسمبر (میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے بی جے پی سرکارکو دہلی میں آلودگی کو کم کرنے میں مکمل ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی والے زہریلی ہوا میں رہنے پر مجبور ہیں۔ دہلی میں آلودگی اتنی شدید ہے کہ لوگ روزانہ 16 سگریٹ کے برابر آلودہ ہوا سانس لے رہے ہیں۔
انکش نارنگ نے کہا کہ ایک طرف گریپ-4 کا اثر ہے، وہیں دوسری طرف پٹپڑ گنج میں بی جے پی ایم ایل اے کے دفتر میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ بی جے پی خود اپنی ہی سرکار کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ منگل کو اے کیو آئی 400 سے تجاوز کر گیا۔ اب دہلی میں بی جے پی کی چار انجن والی سرکار ہے۔ اسے آلودگی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقداما ت کرنے چاہئیں۔انکش نارنگ نے کہا کہ ایم سی ڈی آفس کی 22ویں منزل سے پانی پھینکا جا رہا ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔
No Comments: