
نئی دہلی، 27 دسمبر(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتے کو تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقد تقریب میں پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم-اجولا یوجنا) کے تحت اہل خواتین کو مفت گیس کنکشن تقسیم کئے۔ 5,100 اہل خواتین کو سلنڈر اور مکمل اجولا کٹس ملے۔ دہلی سرکارکا یہ اقدام خواتین کو بااختیار بنانے، صحت کی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ممبر پارلیمنٹ بانسری سوراج اور کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا سمیت کئی معززین تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم-اجولا یوجنا) صرف گیس کنکشن فرا ہم کرنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ایک طاقتور مہم ہے جو ہر ماں اور بہن کی زندگی میں عزت، صحت اور صفائی کی روشنی پھیلاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں یہ اسکیم 2014 میں شروع کی گئی تھی اور اس سے ملک بھر میں 10 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ دہلی میں، تقریباً 2.6 لاکھ خاندان پہلے ہی اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں۔ آج 5,100 خواتین کو اجولا کنکشن فراہم کرکے، ان کی زندگیوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور باوقار بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجولا اسکیم خواتین کے چہروں پر امن اور عزت نفس کی چمک لاتی ہے۔ دہلی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی صحت کے تحفظ کے لیے پوری عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ حکومت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل عورت اجولا اسکیم سے استفادہ کرے، جس سے ان کی زندگی محفوظ اور صحت مند ہو۔انہوںنے وضاحت کی کہ اجولا کنکشن کی تقسیم سے دہلی سرکار کے آلود گی کنٹرول مشن کو دوہرے فائدے مل رہے ہیں۔
No Comments: