
نئی دہلی، 24 دسمبر(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو دلشاد گارڈن میں راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ساتھ ہی طبی سہولیات، مریضوں کی سہولیات اور انتظامی نظام کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مریضوں سے بات چیت کی اور ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور ہیلتھ ورکرز سے بات کی۔
معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ افسروںکو بروقت علاج، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کے ساتھ حساس رویہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار راجدھانی کے ہر شہری کو معیاری اور قابل رسائی صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوںنے اسپتا ل کے احا طے میں صفائی، آلات کی کارکردگی اور مریضوں کے آرام سے متعلق مختلف پہلوو ¿ں کا بھی جائزہ لیا اور ضروری بہتری کی ہدایت کی۔
معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے خواتین سے بات چیت کی اور اسپتال میں ان کے علاج معالجے اور خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو واضح ہدایا ت دیں کہ وہ مریضوں کے ساتھ ہر سطح پر حساس، باعزت اور خوش اخلاقی سے پیش آنے والے سلوک کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں اور خواتین کو ہسپتال میں علاج کے دوران خصوصی مد د ، ترجیحی اور اضافی نگہداشت فراہم کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی 101 ویں یوم پیدائش کی یاد میں معذور افراد کے لیے ما شکتی سنستھا کی طرف سے منعقد کیے گئے خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے ان شخصیا ت کو دیویا اٹل ایوارڈز سے نوازا۔ مزید برآں، تقریباً 133 معذور افراد کو خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے معاون آلات فراہم کیے گئے۔
No Comments: