
نئی دہلی، 23 دسمبر(میرا وطن )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو لکھے گئے خط سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کی چار انجن والی سرکار بھی دہلی کے 3کروڑ سے زیادہ لوگوں کو خطرنا ک آلودگی سے راحت فراہم کرنے میں پوری طرح سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہر دہلی والا جانتا ہے کہ کس طرح اروند کجریوال نے اپنے 11 سالوں کے اقتدار کے دوران آلودگی پر قابو پانے کے حوا لے سے کنفیوزن اور انتقامی سیاست کی۔
ریاستی صدر نے کہا کہ اروند کجریوال کو ایل جی کو یہ بیان، ’سر، ایسا ہر سال ہوتا ہے، میڈیا میں 15-20 دن تک اس کو ہائی لائٹ کیا جاتا ہے، ایکٹوسٹ اور کورٹ مدعے بناتے ہیں ، اور پھر اسے بھول جاتے ہیں،” سچ ہے، کیونکہ کجریوال نے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے آلودگی کو ختم کرنے کے بجائے شراب کی فرو خت کو فروغ دیا، جس میں انہوں نے کروڑوں کی کرپشن کی۔فی الحال، جب آلودگی روزانہ خطرناک سطح پر پہنچ رہی ہے، اور ماحولیات کے ماہرین اور ڈاکٹر خشک، سرد موسم کے درمیان لوگوں کو دہلی چھوڑ نے کا مشورہ دے رہے ہیں، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی آلودگی پر قابو پانے کے لیے رسہ کشی میں مصروف ہیں۔
دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں آلودگی پر قابو پانے میں بی جے پی سرکار کی ناکامی کا دفاع کرتے ہو ئے ایل جی کا کجریوال کو لکھا گیا خط یہ ثابت کرتا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی طرح بی جے پی بھی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جھوٹے وعدوں اور غیر ضروری اقدامات کا سہارا لے رہی ہے
No Comments: