Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس راجستھان کی تشکیل نو کا اعلان

ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی راجستھان کار ) صدر منتخب

نئی دہلی، 29 دسمبر(میرا وطن )
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد کی منظوری کے بعد تنظیم ہذا کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی حسب ضابطہ تشکیل نو کا اعلان کیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر سیدپرویز وارثی (سکریٹری، راجستھان یونانی میڈیکل کالج اینڈ ریسر چ سنٹر، جے پور) چیف پیٹرون، ڈاکٹر ساجد نثار (جودھپور) پیٹرون، ڈاکٹر سید محمد شفیق احمد نقوی (جے پور) پیٹرون، ڈاکٹر چودھری محمد منور خاں (جے پور) پٹرون، پروفیسر غلام قطب چشتی (جے پور) کنوینر، ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی، حکومت راجستھان) صدر، پروفیسر اعظم انصاری (ڈین ، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، راجستھان آیوروید یونیورسٹی، جودھپور) سینئر نائب صدر، پروفیسر محمد صفوان، ڈاکٹر فیروز احمد، ڈاکٹر نجم الدین (نائب صدور)، پروفیسر سیّد عبدالمجیب (جنرل سکریٹری)، ڈاکٹر شمس الدین (آرگنائزنگ سکریٹری)، ڈاکٹر محمد روشن (پریس سکریٹری)، پروفیسر محمد ہارون، ڈاکٹر محمد طارق خاں، ڈاکٹر یاسر صدیقی (سکریٹری)، ڈاکٹر ذاکر حسین (خزانچی)۔ اس کے علاوہ پروفیسر شاہد علی، ڈاکٹر محمد اویس، ڈاکٹر رفیع احمد، ڈاکٹر راشد علی خاں، ڈاکٹر حسان حامد، ڈاکٹر محمد تکمیل، ڈاکٹر محمد ہارون، ڈاکٹر روحی سرفراز، ڈاکٹر سمیہ خاں، ڈاکٹر فہیم محمد، ڈاکٹر مدثر علی، ڈاکٹر شیراز چودھری، ڈاکٹر فیضان خاں، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈاکٹر حمزہ سعیدی، ڈاکٹر ایثار نورانی، ڈاکٹر صبا تبسم (ایگزیکیوٹیو ممبر) شامل ہیں۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ اجمیر زون کے صدر ڈاکٹر سید منصور علی بنائے گئے۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر سیّد منصور علی اس سے قبل بھی اجمیر زون کے صدر رہ چکے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی تسلی بخش رہی ہے۔ جبکہ پروفیسر ارشاد احمد خاں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ اکیڈ مک ونگ کے صدر اور پروفیسر سراج الحق جنرل سکریٹری نیز آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ یوتھ ونگ کے صدر ڈاکٹر وصی الرحمن بنائے گئے۔ جے پور، جودھپور، کوٹہ اور بھیل واڑہ کے زو نل صدور کا حسب دستورالعمل ڈاکٹر محمود احسن صدیقی عنقریب اعلان کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *