
نئی دہلی ،25دسمبر (میرا وطن )
اللہ نے ایمان کو شرک سے طہارت کے لئے اور نماز کو تکبر سے محفوظ رکھنے کے لئے واجب کیا ہے۔و ا لد ین کے ساتھ نیکی ( احسان ) کرنے کو عذاب سے بچنے کے لئے واجب قرار دیا ۔احسان کا مطلب اپنے ماں باپ کی ضرورتوں کو ان کے کہے بغیر محسوس کرکے پورا کرنا احسان ہے۔ واجبات کی ادائیگی اور حرام سے دوری کے معاملہ میں اللہ کی اطاعت ہے باقی سب احکام دین کے سلسلہ سے والدین کی اطاعت مقدم ہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا سید جعفر رضوی چھولسی نے امامیہ ہال پنچکوئیاں روڈ نئی دہلی میں ڈاکٹر الحاج مرزا رضوان علی کربلائی ابن اکسیر علی مرحوم کی مجلس برسی کے موقع پر کیا ۔
مولانا سید جعفر علی رضوی نے کہا کہ دین اسلام دو اہم چیزوں پر مشتمل ہے ایک حقوق اللہ اور دوسرے حقوق العباد ۔آپ نے حضرت فاطمہ زہرا س کے خطبہ فدک کی روشنی میں اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوے بیان فرمایا کہ آپ نے اپنے خطبہ میں توحید ، نبوت اور احکام کے وجوب کے اسباب کو بیان فرمایا کہ جو دین کو صحیح سمجھ لے اس کو حق و باطل آسانی سے سمجھ میں آجائے گا۔مولانانے اس میں آیت اللہ بہجت اور رہبر معظم کے سلسلہ سے مثال دے کر اس کی عظمت کو بیان فرمایا۔
مولانا جعفرنے شیخ مرتضی انصا ری کی پرورش کا ذکر فرماتے ہوے ان کی تربیت کی طرف اشارہ کیا کہ جس کی وجہ سے آپ اجتھاد کے درجہ پر فائز ہوے۔انہوں رسول اکرم کا قول کو بیان فرمایا کہ بد نصیب ہیں وہ جوان جو جوانی میں اپنے ضعیف ماں باپ کی خدمت کرکے جنت نہ کما سکے۔مولانا نے آخر میں حضرت علی اکبر کی رخصت اور شہادت کے مصائب بیان کئے۔
مجلس کا آغاز مولانا علی کوثر زیدی کیفی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔نظامت کے فرائض مولانا رضا حیدر کاظمی نے انجام دیے ۔مجلس عزا میں مرثیہ خوانی خورشید اکبر زیدی و ہمنوا نے اور پیش خوانی حکیم ضرغام حیدر ،مولانا عرفان علی سا نکھنوی اور مجاور حسین سانکھنوی نے کی ۔مجلس عزاءمیں شیعہ جامع مسجد دہلی کشمیر ی گیٹ کے امام سیدمحمد علی محسن تقوی،مولانا رئیس احمد جارچوی ،مولانا جلال حیدر نقوی ،مولانا قمر حسنین رضوی ،مولانا سید علی حیدر عابدی ،مولانا ابن علی حیدری ،مولانا سید رضا حیدر،مولانا آزا د ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے سا بق خزانچی شاکر حسین انصاری ،علی حیدر سہارنپور ، حاجی اکبر علی سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت فرمائی
No Comments: