
نئی دہلی،23دسمبر (میرا وطن )
مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام و یر سنگھ بدھوڑی کے سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ملک میں کل 1,337 ریلوے اسٹیشنوں کو امر ت بھارت یوجنا کے تحت دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے، جس میں دہلی کے 13 اسٹیشن بھی شامل ہیں۔ ان میں اسٹیشن نئی دہلی، آنند وہار، بجواسن، دہلی کینٹ، آدرش نگر، سرائے روہیلا، شاہدرہ، حضرت نظام الد ین، نریلا، سبزی منڈی، صفدرجنگ اور تلک برج ہیں۔
اس تعلق سے بدھوڑی نے بتایا کہ لوک سبھا کے جواب کے مطابقکہ ان تمام اسٹیشنوں کی تزئین کاری کے لیے ایک ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے ، اور مختلف مراحل میں کام جاری ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے اجمیری گیٹ کی طرف کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ نظام الدین ، آنند وہار اسٹیشن کی تزئین و آرائش جا ر ہی ہے۔صفدرجنگ اسٹیشن پر سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت مکمل ہو چکی ہے۔ بجواسن اسٹیشن کی عمار ت کا ڈھانچہ مکمل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہلی کینٹ اسٹیشن پر، مشرقی حصہ، رہا ئشی کوارٹرز کے ساتھ، ایلیویٹڈ روڈ، داخلے اور خا رجی ڈھانچے کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ تلک برج اسٹیشن پر پلیٹ فارم 4 اور 5، اپروچ روڈ اور ایک عارضی بکنگ ونڈ و کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ سبزی منڈی اسٹیشن پر سطح کی بہتری اور نئے پلیٹ فارم پر داخلے کو مچوڑا کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ نریلا میں، پلیٹ فارم 2 کو چوڑا کرنے کا کام جاری ہے۔
No Comments: