
نئی دہلی، 27 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو شالیمار باغ اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار راجدھانی کے ہر علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پر عز م ہے اور ترقیاتی کام بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے پیتم پورہ کے پی یو بلاک میں نئی سیوریج لائن بچھانے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے مکینوں کو دیرینہ سیوریج کے مسائل سے نجات ملے گی اور پانی نکاسی کے صاف اور ہمو ار نظام کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ مزید برآں، کیو بلاک میں سڑکوں اور نالوں کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا، جس سے مقامی سطح پر پانی جمع ہونے کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے پتم پورہ کے آو ¿ٹر رنگ روڈ کے ایس یو -ٹی یو -ایم یو، ٹی یو -ایس یو -یو یو، اور ایل یو- کیو یو حصوں کی مضبوطی کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت علاقے میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنائے گی، لوگوں کو محفوظ اور ہموار سفر فراہم کرے گی اور شہری انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے افسروں کو ہدایت دی کہ تمام پراجکٹس کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کر نے کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عام لوگ جلد سے جلد مستفید ہوسکیں۔
No Comments: