Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممتاز اداکاراورسیاست داںشتروگھن سنہا نے کہا کہ بیٹی کی خوشی میں ہی ہماری خوشی ہے

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کل یعنی 23 جون کو اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرلی۔ سوناکشی اور ظہیر نے رجسٹرڈ شادی کی ہے۔ شادی کے رجسٹریشن کے وقت سوناکشی کی فیملی اور ظہیر کے گھر والے موجود تھے۔ ان کے علاوہ کچھ قریبی لوگوں نے بھی اس کا مشاہدہ کیا۔سوناکشی اور ظہیر کی رجسٹرڈ شادی کے دوران سوناکشی کے والدشتروگھن سنہا خوش نظر آئے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے نئے جوڑے کو ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کی دعا دی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندی سنیما کے تجربہ کار اداکار اور آسنسول سے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔میڈیاکی خبر کے مطابق شتروگھن سنہا نے کہا، ‘ہر باپ اس لمحے کا انتظار کرتا ہے جب اس کی بیٹی کو اس کی پسند کے شخص کے حوالے کیا جائے ۔ میری بیٹی ظہیر کے ساتھ سب سے زیادہ خوش ہے، یہ میرے لیے ایک اہم بات ہے اور خدا ان کی جوڑی کو سلامت رکھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *