فلم اداکارہ تمنا بھاٹیہ مہاراشٹر سائبر برانچ میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب
فیئر پلے ایپ پر آئی پی ایل 2023 کی غیر قانونی اسٹریمنگ کامعاملہ
ممبئی : بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے بعد اب ساؤتھ کی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا نام غیر قانونی آئی پی ایل میچ اسٹریمنگ کیس میں سامنے آگیا ہے۔ ‘باہوبلی’ فیم اداکارہ کو اس سلسلے میں مہاراشٹر سائبر برانچ نے پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرلیاہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل نے اداکارہ کو سمن بھیجا ہے اور انہیں 29 اپریل کو پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کو کہا ہے۔ اس معاملے کے بعد تمنا بھاٹیہ مشکل میں دکھائی دے رہی ہیں۔
باہوبلی’ فیم اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو 29 اپریل کو سائبر برانچ میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونا پڑے گا، جہاں انہیں سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔ مہاراشٹر سائبر سیل نے فیئر پلے ایپ پر آئی پی ایل 2023 کی غیر قانونی اسٹریمنگ کے سلسلے میں تمنا کو پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کو کہاہے۔
No Comments: