ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ زرین خان آج 37 سال کی ہو گئیں۔ 14 مئی 1987 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی زرین خان نے اپنی تعلیم رضوی کالج آف سائنس سے مکمل کی۔ جب وہ کم عمر ہی تھیں کہ ان کے والد ان کی والدہ کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔بارہویں کلاس مکمل کرنے کے بعد زرین نے ممبئی کے ایک کال سنٹر میں ملازمت شروع کردی تھی۔ کال سینٹر میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ماڈلز کے کئی برانڈز کا پرموشن بھی کرتی تھیں۔ اسی دوران زرین فلم یوراج کے سیٹ پر گھومنے گئی تھیں۔ اسی فلم کے سیٹ پر سلمان خان نے زرین خان کو پہلی باردیکھا تھا اور انہیں بعد میں آفس بلایا، زرین کو فلم ویر (2009) کے لیے سائن کیا۔ تاہم فلم ویر باکس آفس پر فلاپ رہی۔
زرین خان کو سال 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ریڈی میں ایک آئٹم نمبر…کیریکٹر ڈھیلا… میں کام کرنے کا موقع ملا۔ زرین خان نے اس گانے میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا جو فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ہاؤس فل 2 زرین کے کیریئر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی لیکن انہیں کامیابی کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔زرین خان ‘اکثر 2’، ‘1921’، ‘وجہ تم ہو’، ‘ہیٹ اسٹوری 3’، ‘ہاؤس فل 2’ اور ‘ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے’ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ زرین خان کا بالی ووڈ کیرئیر کوئی خاص نہیں چلا۔ زرین خان نے پنجابی فلموں کا رخ کیا اور وہاں کئی کامیاب فلموں میں بطور لیڈ اداکارہ کام کیا۔
No Comments: