ارجن رامپال چوتھے بچے کے باپ بنے
رجن اورگیبریلا کے پہلے بچے کا نام ایرک ہے
ممبئی:بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال چوتھی بار باپ بن گئے ہیں۔ ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈیس کے دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسٹار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو لڑکے کی ولادت ہوئی ہے۔ ارجن اورگیبریلا کے پہلے بچے کا نام ایرک ہے جو اس ہفتے کے شروع میں چار سال کا ہو گیا ہے۔ ارجن کی پہلی بیوی مہر جیسیا سے دو بیٹیاں بھی ہیں۔
No Comments: