قومی خبریں

خواتین

اپنے خوش گوارانداز سے سب کو ہنسانے والے جونیئر محمود نہیں رہے

پچھلے کچھ مہینوں سے پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے،ہندی فلمی دنیا سوگوار

ممبئی: اپنے خوش گوارانداز سے سب کو ہنسانے والے جونیئر محمود یعنی نعیم سیدجمعرات کو دنیا کوالوداع کہہ گئے۔ سیدنعیم پچھلے کچھ مہینوں سے پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کی صحت مسلسل بگڑرہی تھی۔جونیئر محمود کے انتقال کی خبربالی ووڈ کے لیے صدمہ ہے۔جونیئرمحمود یعنی نعیم سید 15 نومبر 1956 کوپیداہوئے۔ فلمی دنیا نے انہیں بچپن سے ہی اپنی طرف کھینچ لیا۔ وہ اکثر کئی فنکاروں کی نقل کرتے تھے اور یہی ان کاخاص ہنرتھا۔جونیئرمحمود یعنی نعیم کے بڑے بھائی فلم کے سیٹ پر فوٹوگرافی کاکام کرتا تھے۔ نعیم بھی سیٹ پران کا ساتھ دیا کرتے تھے۔ ایسے میں فلمیں دیکھنے کے بعد انہیں بھی اداکاری کے کیڑے کاٹنا شروع ہو گئے۔ وہ اکیلے میں ہیروکی بہت نقل کیا کرتے تھے۔جونیئر محمود نے ایک بار کہا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ میں محمود صاحب جیسا نظر آتا تھا اور ان کی نقل کرتا تھا۔ یہ خدا ہی تھا جس نے مجھے محمود صاحب سے ملنے کا موقع دیا اور میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ محمود صاحب نے مجھے اپنا نام دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *