یو پی ایس سی امتحان میں جنوبی دہلی پارلیمانی حلقہ کے دوطلبا کامیاب
ایم پی بدھوڑی نے شاداب خان اور مسکان بیسویا کواعزاز سے نوازا

نئی دہلی ،11مارچ (میرا وطن نیوز )
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکو جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اعزاز سے نوازا ۔جنوبی دہلی لوک سبھا کے رہنے وا لے دو طلبا نے ان کی سرکاری رہائش پرپہنچ کربدھوڑی سے ملاقات کی جن کوپھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا گیا ۔
اس موقع پر رام ویرس نگھ بدھوڑی نے کہا کہ اپنے جنوبی دہلی کے حلقے سے تعلق رکھنے والے دو طلبائ، شا داب علی خان (رینک 415) اور مسکان بیسویا (رینک 771) کو اپنی رہائش گاہ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تاکہ یونین پبلک سول سروسز امتحان میں ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی جا سکے اور ان کے روشن کیریئر کی خواہش کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے اہل خانہ کو بھی مٹھائی پیش کر انہیں دلی مبارکباد دی۔
No Comments: