
پٹنہ :بہار میں چھٹھ کے دوران الگ الگ ضلع میں ہوئے حادثوں میں 30افراد کے ڈوب کر مرنے کی سنسنی خبر ملی ہے ،ڈوبنے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں ۔حالانکہ اتوار اور پیر کو ہوئے ان حادثات میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 13افرادکی ہی موت کی تصدیق کی گئی ہے لیکن […]
کانگپوکپی :منی پور میں کانگپوکپی میں نامعلوم مسلح گروہ کے ہاتھوںدو افرادکا گولی مار کر قتل کئے جانے کے بعد قبائلی اتحاد کمیٹی نے پورے کانگپوکپی ضلع میں 48 گھنٹے یعنی 2 دنوں کے لیے ایمرجنسی بند کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں مہلوکین کی شناخت تھانگ منلن ہینگشنگ اور ہین منلین ویفیئی کی شکل […]
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ پانچ پولنگ والی ریاستوں میں 1,760 کروڑ روپے سے زیادہ کی منشیات، نقدی، شراب اور قیمتی اشیاء ضبط کی گئی ہیں، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سب ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے تھے۔ کمیشن نے کہا کہ 9 اکتوبر کو انتخابی شیڈول کے […]
غزہ : اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین کے علاقہ غزہ کی پٹی میں اسپتالوں کے خلاف وحشیانہ جنگ جاری ہے۔ اسپتالوں کے خلاف تازہ جارحیت کے نتیجے انڈونیشیائی اسپتال میں درجنوں فلسطینی شہیداور کئی زخمی ہوگئے۔ شہیداور زخمی ہونے والوں میں مریض اور دوسرے شہری شامل ہیں۔ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر جنگ […]
نئی دہلی : دہلی میں آج سے اسکول کھل گئے ہیں لیکن ہوا کا معیار اب بھی ناقص زمرے میں ہے۔ دہلی کی ہوا کا معیار آج صبح 6:30 بجے 331 تھا جو مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ‘انتہائی ابتر زمرے میں آتا ہے۔ مانیٹرنگ ایجنسیوں کے مطابق، دہلی اور اس کے مضافات میں […]
امراوتی:آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں پیر کو سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو ضمانت دے دی۔آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے وکیل سنکارا کرشنا مورتی نے بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو جو 28 نومبر تک عبوری ضمانت پر تھےلیکن اب انہیں اس کیس میں باقاعدہ ضمانت مل گئی ہے۔ گذشتہ […]
غزہ :غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل-حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13000 سے تجاوزکر گئی ہے۔ میڈیا دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابتہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مہلوکین میں 5500 بچے اور 3500 خواتین شامل ہیں، […]
نئی دہلی۔ کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ احمدآباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے وقت نکال لیا مگر اب تک تشدد زدہ منی نہیں گئے ہیں۔ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رامیش نے کہاکہ وزیراعظم کی ترجیحات واضح ہیں۔ ایکس پر کئے گئے […]
حیدرآباد:تلنگانہ میں پہلی مرتبہ 239معمر اور معذورفراد نے اپنے گھر سے ہی رائے دہی کی سہولت سےکا فائدہ اٹھایا۔ جنوبی ہند کی اس تلگو ریاست میں جہاں اس ماہ کی 30تاریخ کو رائے دہی ہونے والی ہے میں معذور شہریوں کے ساتھ ساتھ 80برس سے زائد عمر کے افراد کو گھر سے ہی ووٹ دینے […]
کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر ہندوستانی ریلوے کے ’آسمان چھوتے‘ مسافروں کے کرایوں اور ناکافی مسافروں کی حفاظت پر سخت حملہ کیا۔ممتا بنرجی نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر پوسٹ کردہ ایک پیغام میں کہا ’’یہ بات افسوسناک ہے کہ ریلوے مسافروں کے کرایوں میں تیزی سے اضافہ […]