قومی خبریں

خواتین

غزہ پر بیان کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت لرز اٹھی

امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

نیویارک : اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال کا ذکر ہو رہا تھا کہ عمارت زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطین اور غزہ کے مظلوم شہریوں پر غاصب اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان بیان کی جا رہی تھی اور صہیونی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور معصوم بچوں کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا تھا کہ اچانک اقوام متحدہ کی عمارت لرزنے لگی۔یہ واقعہ نیویارک میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 23 منٹ کا تھا جب شہر میں زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کر دیا لیکن اجلاس میں موجود ایک فرد نے کہا آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 4.8 شدت کے زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں۔ شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی خوف کا اظہار کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *